32437949988700068
recent
أخبار ساخنة

اطالوی زبان سیکھنے کیلئے اہم افعال، ابھی دیکھیے

الخط

اطالوی زبان سیکھنے کیلئے اہم افعال، ابھی دیکھیے

http://www.lernendeutsch99.com/2018/07/blog-post.html

ہمارے متابعين کو دوبارہ سے ہماری ویب سائٹ پر خوش آمدید.

آج کا موضوع افعال سے متعلق ہے جو ہر کسی کو اطالوی زبان کے سیکھنے میں درپیش آتا ہے. کیوں کہ افعال کسی بھی زبان میں جملوں کے بنانے میں بہت بڑا کردار ادا کرتے ہیں، اور بغير افعال کے کسی بھی زبان میں جملوں کا بنانا ناممكن ہے.

ہم میں سے اکثر جب اطالوی زبان میں جملہ بولنا چاہتے ہیں تو افعال کے استحضار میں بہت مشکل کا سامنا کرتے ہیں اسی لیے ہم نے کوشش کی ہے کہ آپ کیلیے سب سے اہم اور ضروری افعال جمع کریں، ابتدائی سیکھنے والوں کیلیے.

افعال کو یاد کرنے کیلیے ہمیشہ صحیح طریقہ صرف فعل کو یاد کرنا ہی نہیں ہوتا بلکہ یہ بھی ضروری ہے کہ آپ کو معلوم ہوکہ اس فعل کے ذریعے کیسے صحیح جملہ بنتا ہے. اس طرح آپ فعل کو کبھی نہیں بھولیں گے.

اسلیے ہم نے آپ کیلیے شروعاتى اہم افعال جمع کرنے کی کوشش کی ہے، ہر فعل ایک وضاحت کرنے والے جملے کے ساتھ ہے اور یہ سب ایک مفت ایپلیکیشن میں موجود ہے جسکا سائز بہت کم ہے، حالیہ طور پر ٹیم ایپلیکیشن میں افعال کی توسيع کیلیے کام کررہی ہے تاکہ قريب ہی ١٠٠٠ سے زائد افعال ہوجائیں اور ہر جملے کے ساتھ آواز کا اضافہ بھی ہوجائے.

حالیہ طور پر ٹیم ایک منفرد ویب سائٹ بنانے میں مصروف ہے جس میں آپ کو اطالوی زبان سیکھنے سے متعلق صفر سے لے کر ہر چیز ملے گی جیسے کہ افعال، صفات، قوائد، زمانے اور حل شدہ مشقيں اور بہت بہت کچھ ... یہ سب آپ جلد ہی دیکھیں گے. صرف ہماری حوصلہ افزائی کرنا مت بھولیے گا.

ایک آخری نصیحت جو میں آپ کو کروں گا وہ یہ کہ ایک دن میں بہت زیاده افعال یاد نہ کریں ورنہ آپ یقینا بھول جائیں گے. ممکنہ طور پر آپ روزانہ ٥ افعال یاد کریں اور ان سے آپ صحیح جملے بنائیں، یہ اس سے بہتر ہے کہ آپ کثرت سے افعال یاد کریں اور اگلے دن بھول جائیں.

اور صحیح شکل میں زبان سیکھنے کیلیے ہمیشہ کوشش کریں کہ آپ اسے کسی بھی جگہ استعمال کرسکیں، دوسرے لفظوں میں آپ کی زبان کا استعمال صرف درس گاہ تک ہی محدود نہ رہے بلکہ اسے آپ لگاتار گھر میں، راستے میں اور دوستوں کے ساتھ استعمال کریں.

اور زبان کے سیکھنے کیلیے بول چال اور سننا اہم طریقوں میں سے ہے اسلیے اس کی کثرت سے کوشش کریں اور اسی غرض سے ریڈیو اور بچوں کے پروگرام سنیں ... اور بول چال کے حوالے سے ہماری ٹیم اطالوی زبان سیکھنے میں درکار اہم بول چال ایپلیکیشن میں شامل کررہی ہے. مگر آپ کیلیے صرف اس کا یاد کرنا ہی کافی نہیں بلکہ روزانہ اپنے دوست و احباب کے ساتھ اس کا استعمال بھی ضروری ہے تاکہ آپ تیزی کے ساتھ مہارت حاصل کریں.

اب بات کو طویل کیے بغير میں آپ کو رخصت دوں گا تاکہ آپ ایپلیکیشن کو دیکھ سکیں
اینڈرائڈ فون کی ایپلیکیشن ڈاؤنلوڈ کرنے کیلیے یہاں کلک کریں

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.almaniya.verben.ordwi

آئی فون کیلیے ایپلیکیشن عنقريب تيار ہوجائے گی

یہ بھی پڑھیں:
 اطالوی زبان میں بول چال کیلیے  بہترین ایپلیکیشن
اگر آپ کو سبق سے استفاده ہوا ہے تو کسی ایک سوشل میڈیا ذرائع میں سے کمنٹس کرنا مت بھولیے گا
ليست هناك تعليقات
إرسال تعليق

إرسال تعليق

نموذج الاتصال
الاسمبريد إلكترونيرسالة