32437949988700068
recent
أخبار ساخنة

زبانیں سیکھنے کیلیے بول چال والی نمبر ١ ایپلیکیشن

الخط

زبانیں سیکھنے کیلیے بول چال والی نمبر ١ ایپلیکیشن


زبانوں کے سیکھنے میں بول چال ایک اہم عنصر رکھتا ہے، بس اس ایک صلاحیت کو حاصل کرنے پر آپ کو لوگوں سے بول چال اور بات چیت کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہوگی، کسی بھی ایسی زبان میں جو آپ سیکھنا چاہتے ہیں.

ہمیں اپنے پیج پر بول چال سیکھنے کیلیے اہم ایپلی کیشنز اور ویب سائٹس سے متعلق کئی پیغامات موصول ہوتے ہیں، اس کے پیش نظر میں نے آپ کیلیے یہ موضوع تیار کیا ہے جس کے اندر میں آپ کو بول چال کیلیے تصویروں اور ترجموں والی ایک بہترین ایپلیکیشن پیش کروں گا.
یہ ایپلیکیشن مجھے اتفاق سے زبان سیکھنے کیلیے اہم ایپلی کیشنز کی تلاش کے دوران میں ملی ہے، مجھے اس ایپلیکیشن میں جو پسند آیا وہ یہ کہ زبان سکھانے کیلیے اس کا طریقہ کار اور اس میں موجود بہترین مواد ہے اور اسی طرح سیکھنے کیلیے خاص کر اس کے ساتھ میں تصاویر اور آوازیں بھی موجود ہیں. اور یہ بھی کہ ڈونلوڈ کرنے کیلیے یہ ایپلیکیشن مفت گوگل پلے اسٹور میں موجود ہے.

ایپلیکیشن میں روزمرہ کے سب ہی کاموں سے متعلق بول چال موجود ہے، جس کی آپ کو ضرورت ہوسکتی ہے ... مثلا، تعارف، اشياء کو طلب کرنے کیلیے بول چال اور اسی طرح کئی اور دوسری قسم کی گفتگو شامل ہیں.

ہم یہ بھی اعلان کرنا چاہتے ہیں کہ ویب سائٹ کے ادارہ نے ایک پروجیکٹ پر کام کیا ہے جو کہ زبانوں کے سیکھنے کیلیے آئندہ شامل ہوگا اور ادارے نے اپنی نگرانی میں اسے مکمل کیا ہے، اس کیلیے ہمارا انتظار ضرور کیجیے گا ... پروجیکٹ میں آپ کو زبان سیکھنے سے متعلق سب اہم بول چال، افعال، اسباق، اصول اور قاعدے اور بہت بہت کچھ تعجب خيز مواد بھی ملے گا

اب بات لمبی کیے بغیر میں آپ کو ایپلیکیشن دیکھنے کی رخصت دوں گا مگر اس سے پہلے میں آپ عزیز قاری کو نصیحت کرنا چاہوں گا کہ اگر آپ زبان سیکھنے کے ابتدائى مرحلے میں ہیں تو مرحلوں کو یوں چھوڑیے نہیں ! ایک مرحلے کے تمام اسباق کو اچھی طرح سمجھے بغیر مزید آگے کے مرحلوں میں پھلانگنے سے فقط آپ پر چیزیں گڈمڈ ہوجائیں گی اور آپ اپنے آپ کو زبان سے قریب ہونے کے بجائے زبان سے دوری محسوس کریں گے.

خلاصہ یہ کہ مرحلوں کو پھلانگیے نہیں اور درجہ بہ درجہ آگے بڑھیے یہاں تک کہ آپ کو زبان میں مکمل پختگی حاصل ہوجائے اور توفیق دینے والی ذات تو خدا کی ہی ہے

ليست هناك تعليقات
إرسال تعليق

إرسال تعليق

نموذج الاتصال
الاسمبريد إلكترونيرسالة